نگراں وفاقی وزیرِاطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ غیر ملکی جریدے میں مضمون انہوں نے نہیں لکھا۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ یہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا۔
یہ بات نگراں وفاقی وزیرِاطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مضمون کے ریاست اور امریکا مخالف مواد کی توثیق نہیں کی۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا ہے کہ کچھ نیم خواندہ اینکرز اور غیر ملکی جریدے اے آئی کی فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیرِاطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی سپورٹرز بھی اے آئی کی فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔
Comments are closed.