بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔
بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ میں بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں وٹنگ کا تناسب گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے میں50 فیصد کم رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018ء میں ووٹنگ کا تناسب 80 فیصد تھا اور موجودہ انتخابات میں صرف 40 فیصد رہا۔
رپورٹ کے مطابق وٹنگ کے تناسب میں کمی کی وجہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشلنسٹ پارٹی(بی این پی) کا الیکشن سے بائیکاٹ تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپوزیشن کی بائیکاٹ مہم کا ساتھ دیا اور اس مہم نے انتخابات سے قبل حکومت کی طرف سے کیے گئے بڑے کریک ڈاؤن کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
Comments are closed.