بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے رائے لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل تک کابینہ ارکان کی رائے لینے کے بعد پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی لیکن تحریک لبیک نے احتجاج کی کال دے دی۔

اس سے قبل وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اینٹی ٹیرر ازم ایکٹ 1997ء کے رُول 11 بی کے تحت تحریکِ لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ان کو منانےکی کوششیں ناکام ہوئیں، پنجاب حکومت نے تحریکِ لبیک پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.