قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کاغذات مسترد کرنے پر اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو کل طلب کر لیا ہے۔
این اے 122 لاہور سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی۔
اپیلٹ ٹریبونل نے اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کو کل پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔
اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ آر او نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، اپیلٹ ٹریبونل آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔
Comments are closed.