جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق 5 بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے سے 100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

اسلام آباد آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم نے پاکستانی…

ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کے لیے اسکیم تیار کی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا۔

ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریباً 300 ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جائے گا۔

اسکیم مکمل تیار ہے، حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر اسکیم لانچ کر دی جائے گی، ریٹیلرز کی سالانہ آمدن پر تقریباً 10 فیصد سے زائد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباری افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.