جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایران میں دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے: امریکی حکام

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ایران میں ہونے والے دھماکے داعش کے حملوں سے ملتے جلتے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ داعش ماضی میں بھی ایسے حملے کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 170 زخمی ہو گئے تھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا خیر مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے باہر رکھے گئے تھے۔

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں جن کی گزشتہ روزچوتھی برسی کے موقع پر وہاں سیکڑوں افراد فاتحہ خوانی کر رہے تھے کہ 2 دھماکے ہوئے۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020ء کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔0

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.