جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی نے انتخابی نشان تیر سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپنے انتخابی نشان تیر سے متعلق چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کو خط لکھ دیا۔

سی ای سی کو خط پیپلز پارٹی مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر کی جانب لکھا گیا ہے۔

پی پی کے خط میں چیف الیکشن کمشنر کی توجہ تیر سے مماثلت رکھنے والے انتخابی نشانات پر دلائی گئی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تیر کے معاملے میں پینسل، بال پوائنٹ، قلم، پیچ کس اور ٹوتھ برش عام ووٹرز کو الجھن میں ڈال سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل کے انچارج نے خط میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پنسل، بال پوائنٹ، قلم، پیچ کس اور ٹوتھ برش کے نشانات نکالے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.