
ڈنمارک نے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوپن ہیگن سے مقامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں ویکسینیشن کا عمل چند ہفتوں کے لیے مؤخر ہوجائے گا۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ خون جمنے کے ممکنہ تعلق کی وجہ سے ویکسین کا استعمال ختم کیا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں جانسن ویکسین کا استعمال بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.