پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 دسمبر کو غیر قانونی حکم دیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے میڈیا کے سامنے اظہارِ خیال کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بلےکا نشان واپس لیا گیا، جس کےخلاف رٹ دائر کی گئی۔
قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ 26 دسمبر کو عدالت نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو معطل کیا، تاہم عدالتی احکامات پر الیکشن کمیشن نے عمل درآمد نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست دائر کی کہ عدالت اپنے حکم کو واپس لے۔
قاضی انور ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو نوٹس دیے بغیر کل الیکشن کمیشن کی درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی۔
Comments are closed.