جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف سڈنی ٹیسٹ کی تیاری شروع کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کےلیے تیاریاں شروع کردیں۔

کھلاڑیوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا، نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی جم کر پریکٹس کی۔

سڈی ٹیسٹ کےلیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، صائم ایوب کو امام الحق اور ساجد خان کو حسن علی کی جگہ فائنل میں الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ کےلیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ بدھ 3 جنوری سے شروع ہوگا میزبان ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.