وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپنی بہنوں سے کہتی ہوں کہ ونڈو شاپنگ سے پرہیز کریں، خواتین گھروں میں رہیں اور مردوں کو خریداری کیلئے بھیجیں، ونڈو شاپنگ کیلئے آنیوالے خود کو اور دوسروں کو بچائیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کروانے کی بھی ضرورت ہے، بدقسمتی سے عوام کورونا وائرس کی ایس او پیز کو پاؤں کے نیچے روند رہے ہیں۔
فردوس عاشق نے کہا کہ مہنگائی کے پیچھے مختلف نیٹ ورک کام کر رہے ہیں یہ نیٹ ورک نہ ہوتے تو ملک آج اجناس میں خود کفیل ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کو سبسڈی کی شکل میں مختلف پیکیجز دے رہے ہیں۔
فردوس عاشق نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتی پالیسیوں پر اس کی روح کے مطابق عملدر آمد نہیں ہو رہا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مختلف مافیاز چینی کی قلت پیدا کر رہے ہیں، رمضان بازاروں میں کام کرنے والی ٹیموں کو خود بریف کروں گی۔
Comments are closed.