سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی عارف راؤ نے کہا ہے کہ پولیس نے لائسنس ہولڈرز سے اسلحہ بطور امانت جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
پولیس نے نئے سال پر ہوائی فائرنگ روکنے کےلیے اعلانات کردیے۔ ایس ایس پی عارف راؤ کے مطابق پولیس نے لائسنس ہولڈرز سے اسلحہ بطور امانت جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید کہا کہ کیماڑی کے مختلف تھانوں میں شہریوں سے اسلحہ جمع کیا جا رہا ہے جنہیں کل اسلحہ واپس کردیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک مختلف اقسام کے 68 لائسنس یافتہ ہتھیار بطور امانت جمع کیے جا چکے ہیں۔
پولیس اعلانات میں کہا گیا کہ نئے سال پر پولیس اہلکاروں کو بھی ہوائی فائرنگ سے روکا گیا ہے۔ کسی بھی اہلکار نے ہوائی فائرنگ کی تو گھر کا الاٹمنٹ آرڈر منسوخ کردیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے اہلکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ ایسا کرنے والے اہلکار کو نوکری سے برطرف بھی کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.