جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں، ابھی کافی دن ہیں، اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں، ابھی کافی دن ہیں، ہماری پارٹی نے بھرپور طریقہ سے ٹکٹوں کی تقسیم پر کام کیا ہے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2200  سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کیے ہیں، ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اب اعلیٰ قیادت مشاورت سے کرے گی۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے نواز شریف اور 123 سے شہباز شریف امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس  12جنوری سے بہت پہلے فائنل کردیے جائیں گے، تمام امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاغذات جمع کروادیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے ان کے علاوہ باقی امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.