جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اداروں کے فیصلوں سے الیکشن کمیشن معذور ہوچکا، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے فیصلوں سے الیکشن کمیشن معذور ہوچکا ہے۔

جڑانوالہ میں ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ مفلوج الیکشن کمیشن صاف الیکشن کا انعقاد کیسے کروا سکتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی جوبڑی انقلابی جماعت بن رہی تھی اس کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہ کی جائے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مسلم لیگ ن سے بڑی جماعتیں رابطہ کر رہی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سردار لطیف کھوسہ نے الیکشن سے قبل ہی پاکستان کی تاریخ کی بدترین پری پول دھاندلی کا الزام لگادیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پورےصوبےمیں کسی بھی حلقے میں ابھی ٹکٹ جاری نہ ہوا، پارٹی کے ساتھ وابستگی پر نااہلی کی سزا بھگتی، لیکن ساتھ نہیں چھوڑا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.