جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پتوکی میں معمولی تکرار پر ایک شخص کو مرغا بنا کر تشدد

پتوکی میں معمولی تکرار پر ایک شخص کو مرغا بنا کر تشدد کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تشدد ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔

واقعے سے متعلق متاثرہ نوجوان کا بتانا ہے کہ موٹرسائیکل مرمت کرا رہا تھا کہ ملزم ذیشان نے تکرار پر ساتھیوں کو بلا لیا۔

متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تشدد کیا، ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.