جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ملتان: مذہبی جماعت کے کارکنوں کا پولیس پر تشدد

ملتان روڈ ملانوالہ بائی پاس پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملتان روڈ ملانوالہ بائی پاس پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے ٹریفک بلاک کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ شہری بھی بہت پریشان ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ملتان روڈ ملانوالہ بائی پاس سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پولیس نے کوشش کی جس پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مذہبی جماعت کے کارکنوں کے تشدد سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی سمیت درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں مذہبی جماعت کی جانب سے حیدر چوک پر آج تیسرے روز بھی احتجاجاً دھرنا دیا جا رہا ہے۔

پولیس اور کارکنان کے تصادم میں مذہبی جماعت کے بھی کئی کارکن زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کی طرف سے وقفے وقفے سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.