جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے کتنی دکانوں کو نقصان پہنچا؟

چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام نے کہا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج گلفام نے کہا کہ شاہجہان مارکیٹ، بسم اللّٰہ مارکیٹ اور متصل مارکیٹ میں بھی آگ لگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، مارکیٹ میں تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ پھیلی اور دکان کے ساتھ دکان ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سےآگ پھیلی۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، آگ سے 10 دکانیں مکمل جل گئی ہیں جبکہ 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 8 فائر ٹینڈر اور دو واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

علاوہ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مال کی آگ پر قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے سبب دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال جل گیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.