جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت: شادی کے کھانے میں مٹن شامل نہ ہونے پر بارات واپس لوٹ گئی

بھارتی ریاست تلنگانہ میں دولہا کے اہل خانہ نے اس وقت شادی منسوخ کردی جب شادی کے کھانے میں بکرے کا گودا پیش نہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والی دلہن کی جگتِال سے آئی بارات، شادی کا کھانا کھلتے ہی واپس لوٹ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہے والوں کا کہنا ہے کہ دلہن کے اہل خانہ نے وعدہ کیا تھا شادی کے مینو میں مٹن بھی ہوگا لیکن کھانا کھلنے پر معلوم ہوا کہ اسے مینو میں نہیں رکھا گیا ہے، جس پر جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ بیچ بچاؤ کے لیے پولیس سے مدد لینی پڑی۔

پولیس کے مطابق انہوں نے لڑکے والوں کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر شادی منسوخ کردی کہ دلہن والوں کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود جان بوجھ کر کھانے میں مٹن نہیں رکھا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے والوں کا کہنا ہے کہ دلہن کے اہل خانہ کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کے مہمانوں کے سامنے ان کی توہین ہوئی ہے، اس لیے وہ یہ رشتہ مزید قائم نہیں رکھ سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا اور دلہن کی منگنی گزشتہ ماہ نومبر میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.