ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

2 روز سے کوئی ٹرین سیالکوٹ نہ جاسکی

پنجاب کے شہر نارووال میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کےاحتجاج کے باعث ریلوے پھاٹک بند کر دیا گیا ہے۔

اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال کے باعث گزشتہ 2 روز سے کوئی ٹرین سیالکوٹ نہیں جا سکی ہے۔

کراچی میں 3 روز سے جاری احتجاج ختم ہونے کے بعد بند سڑکیں کھل گئی ہیں اور شہر بھر میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہو گئی ہے۔

اسٹیشن ماسٹر نارووال کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین نارووال سے واپس لاہور روانہ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نارووال میں پھاٹک بند ہونے کے باعث لاثانی ایکسپریس بھی نارووال سے ہی لاہور واپس ہو گئی۔

نارووال کے اسٹیشن ماسٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیالکوٹ جانےوالی دونوں ٹرینوں کو آج دوسرے روز نارووال سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.