جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: قومی و صوبائی اسمبلیوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت آزاد امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

عام انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے تیسرے روز کراچی کے این اے 250 ضلع وسطی اور این اے 246 ضلع غربی سے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کاغذات جمع کرائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مصطفیٰ کمال نے ضلع وسطی این اے 247 سے، فاروق ستارنے این اے 240 ضلع جنوبی اور این اے 244 ضلع غربی سے، محمد حسین نے این اے 232 شاہ فیصل ضلع کورنگی سے، ارشد ووہرا نے این اے 240 ضلع جنوبی سے، حسان صابر نے ضلع شرقی این اے 236 سے اور محمد ابو بکر نے ضلع کورنگی این اے 233 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

جی ڈی اے کی شائستہ امیر چانڈیو نے این اے 239 سے، تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ نے این اے 238 ضلع شرقی سے اور عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے ضلع جنوبی این اے 239 اور 240 سے کاغذات نامزدگی کروائے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے ضلع شرقی این اے 238 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور آزاد امیدواروں نے بھی بڑی تعداد میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے ساتھ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائِے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 2 روز کی توسیع کے بعد ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.