جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صاف شفاف انتخابات کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہر خان نے صاف شفاف انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عام انتخابات شفاف اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ 

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، میانوانی، لاہور اور اسلام آباد کے حلقوں سے اُن کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔

اس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.