جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

9 مئی مقدمات: مراد سعید، حماد اظہرو 49 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میاں اسلم، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

پولیس کی جانب سے عدالت سے کہا گیا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔

عدالت نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.