جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی ایتھلیٹ نے’نیوکلیئر کولنگ ٹاور‘ میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

جیو ماسٹرز کے نام سے مشہور ایتھلیٹ نے نیوکلیئر کولنگ ٹاور میں چھلانگ لگا کر سب کو حیران کردیا۔

جیو ماسٹرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دل کو دھڑکا دینے والی ویڈیو شیئر کی  ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں انتہائی بے خوفی سے ایک نیوکلیئر کولنگ ٹاور میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیو بنانے کا تجربہ ناقابلِ یقین تھا‘۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نیوکلیئر کولنگ ٹاور، پاور پلانٹس کا ایک اہم جزو ہوتا ہےجو پانی کو ٹھنڈا کرنے اور پاور پلانٹ کے اندر موجود گرمی کو کھینچ کر فضا میں میں پھینکنے کا کام کرتا ہے۔ 

یہ نیوکلیئر کولنگ ٹاور کی اونچائی تقریباََ 200 میٹر ہوتی ہے اور اُنہیں ہمیشہ ایک مخصوص شکل میں بنایا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.