جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

موسمِ سرما میں بیماریوں سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

موسمِ سرما میں کئی بیماریاں عام ہیں جن سے بچنا مشکل ہے لیکن کچھ طریقوں سے ان کا دورانیہ کم کیا جاسکتا ہے۔

سرد موسم میں کھانسی، نزلہ، بخار اور دیگر گلے کی بیماریاں وغیرہ عام ہوجاتی ہیں جن کا دورانیہ ہر انسان میں مختلف ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمِ سرما میں انسان اپنی عادات اور روزمرہ کے کاموں میں معمولی تبدیلیاں کر کے ان بیماریوں سے بچ بھی سکتا ہے اور اگر بیمار ہوبھی جائے تو ان تبدیلیوں کے باعث جلد ٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمِ سرما میں انسان عام طور پر پانی کا استعمال کم کردیتے ہیں لیکن اس موسم میں جان بوجھ کر زیادہ سے زیادہ پانی اور جوس وغیرہ پینے چاہئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

دن میں کم از کم 2 مرتبہ نمک کے پانی سے غرارے کرنے سے بھی موسمِ سرما میں کامی فائدہ ہوتا ہے اور ضروری نہیں کہ انسان گلا خراب ہونے کی صورت میں ہی ایسا کرے، عام طور پر بھی غرارے کیے جاسکتے ہیں۔

موسمِ سرما میں چقندر کا جوس بھی انتہائی مفید رہتا ہے جو سانس کی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہو۔

یہ جسم میں نائٹرک اوکسائیڈ کو بڑھاتا ہے جو سانس کے انفیکشنز کے خلاف بہت مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق ضروری نیہں کہ انسان جب موسمِ سرما میں بیمار ہو تب ہی گرم پانی سے بھانپ لے بلکہ سرد موسم میں اسے معمول بھی بنایا جاسکتا ہے تاکہ آنے والی موسمی بیماری سے پہلے ہی بچا جاسکے۔

علاوہ ازیں سرد موسم میں ہونے والی عام بیماری جیسے نزلہ، زکام، کھانی اور بخار میں زیادہ سے زیادہ آرام کر کے ان سے جلد چھٹکارا بھی پایا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.