جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گیس سلنڈر دھماکا: ریسکیو حکام نے مچھر کالونی کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا

کراچی کی مچھر کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے علاقہ کلیئر قرار دے دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں مزید کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مچھر کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں عمارت گرنے کے حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.