جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی نے انتقام کی سیاست نہیں کی، یہ ن لیگ کا وتیرہ رہا ہے، عاجز دھامراہ

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ پی پی نے انتقام کی سیاست نہیں کی، سیاسی انتقام مسلم لیگ ن کا وتیرہ رہا ہے۔ 

سینیٹر عاجز دھامراہ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال اور بشیر میمن کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ہی وقت میں کراچی میں امن کا دعویٰ اور ساتھ میں متحدہ سے اتحاد یہ عجیب منافقت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنا پروگرام عوام کو بتانے کیلئے کسی کی پگڑی اچھالنے کی ضروت نہیں ہے۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے سندھ کے کسان پانی کے لیے ترستے ہیں۔ نواز شریف کا بس چلتا تو تھر کول منصوبہ ختم کر دیتے۔ نواز شریف نے پاکستان اسٹیل کو خریدنے کے لیے اسے تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن جیسے کھوٹے سکے مسلم لیگ ن کو مبارک ہوں۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب کی خدمت کی ہوتی تو آج انہیں انڈے، پتھر اور جوتے نہ پڑتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.