جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ شروع

ملک بھر میں ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) اور  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) کی ٹریننگ شروع ہو گئی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق 859 ریٹرننگ آفیسرز اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ 19دسمبر کو مکمل کر لی جائے گی۔

بلوچستان میں عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی تربیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے سرکاری اداروں کے افسران اور آفیشلز کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمۂ تعلیم کے افسران اور ملازمین کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.