جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

قتل کی واردات کیخلاف کراچی فش ہاربر پر ہڑتال

ریڑھی بان کے قتل کے خلاف کراچی فش ہاربر پر کام کرنے والوں نے ہڑتال کردی۔

ذرائع کے مطابق فش ہاربر پر کام بند کردیا گیا۔ لانچوں اور گاڑیوں سے مچھلی اتارنے نہیں دی جا رہی۔

مشتعل افراد نے مچھلی کٹائی کرنے والوں کو مارکیٹ سے نکال دیا جس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بعدازاں ماہی گیروں اور فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور فش ہاربر پر کام شروع کردیا گیا۔

باہمی معاہدے کے تحت مچھلی کاٹنے والے فش ہاربر اور فشرمین سوسائٹی سے باہر بیٹھیں گے۔

ہاتھ گاڑی والے محنت کش صدام حسین کو مچھلی کٹائی والے نے گزشتہ رات قتل کر دیا تھا۔ 

ہاتھ پر ریڑھی لگنے کے معمولی واقعے پر تلخ کلامی کے بعد قتل کی واردات ہوئی تھی۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.