جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل اور بیٹا جاں بحق

اسلام آباد میں تھانہ رمنا کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اپنے بیٹے کے ساتھ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا جس کے بعد انہوں نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ہیڈ کانسٹیبل اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.