جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انتخابات کا شیڈول جاری، سیکریٹری جنرل پی پی کی پارٹی عہدیداران کو ہدایات

انتخابات کا شیڈول جاری ہونے پر سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نیّر بخاری نے پارٹی کی تمام تنظیموں کو ہدایات جاری کردیں۔

سیکریٹری جنرل پی پی کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن اپنا اپنا محاذ سنبھال لیں، پیپلز پارٹی کے لائرز فورم کے عہدیدار پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدواروں کی قانونی رہنمائی کریں۔

اعلامیے کے مطابق 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن بلاول بھٹو زرداری کے سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردیں، خواتین عہدیدار اور کارکن گھر گھر جا کر خواتین کو پارٹی منشور سے آگاہ کریں۔

نیّر بخاری نے کہا کہ پی ایس ایف کے عہدیدار اور کارکن طالب علموں تک چیئرمین پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.