بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین کے حامی ارکان کا وزیراعظم عمران خان کو خط

جہانگیرترین کےحامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں جہانگیر ترین کے معاملے کی تحقیقات کیلئے غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی نےحقائق سے آگاہ کرنےکیلئے وزیر اعظم سےوقت مانگ لیا۔

خط میں کہا گیا کہ ہم سمجھتےہیں کہ جہانگیرترین کےنام، ساکھ کو متاثر کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کےمخالفین وزیراعظم کو بھی ایشوز پر گمراہ کر رہےہیں، ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں۔

خط پر ایم این ایز راجہ ریاض، خواجہ شیراز، سمیع الحسن، ریاض مزاری، مبین عالم اعوان اور جاوید وڑائچ  سمیت 19 اراکین صوبائی کے بھی دستخط موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.