جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اعظم خان اچھا کھلاڑی ہے اس کی مرضی جہاں سے کھیلے، معین خان

ٹیم ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان اچھا کھلاڑی ہے اس کی مرضی جہاں سے کھیلے، مجھے لگتا ہے کہ وہ میری ٹریننگ سے ہچکچا رہے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ آئندہ سیزن میں اعظم دوبارہ ہمیں جوائن کریں۔ 

معین خان لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

نسیم شاہ اچھا کھلاڑی ہے۔ اچھےکھلاڑی کے جانے کا افسوس ہوتا ہے، ندیم عمر

انہوں نے کہا کہ شرجیل خان، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی پلان نہیں، سپلیمنٹری میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ پی ایس ایل درست سمت کی جانب گامزن ہے، 10 برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہوں گیں۔

معین خان نے مزید کہا کہ ابھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتوانے کی پلاننگ پر نظر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.