جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارتی عدلیہ نے فاشسٹ ہندوتوا نظریے کے سامنے سر جھکا لیا، صدر عارف علوی

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ نے فاشسٹ ہندوتوا نظریے کے سامنے سر جھکا لیا۔ 

اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ایسے فیصلے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضے کو قانونی حیثیت نہیں دے سکتے۔ جموں و کشمیر کا مسئلہ ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

عارف علوی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عدالتوں میں مسلمانوں کے خلاف فیصلے دینے کی ایک تاریخ ہے۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ بابری مسجد اور سمجھوتا ایکسپریس سمیت دیگر فیصلے اس کی مثالیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.