جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وقت مکمل ہوتے ہی میں اور میری ٹیم گھر روانہ ہوجائے گی، محسن نقوی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ وقت مکمل ہونے پر میں اور میری ٹیم اپنے گھر روانہ ہوجائے گی۔

بند روڈ پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو بھی اگلا وزیراعلیٰ آئے گا ان شاء اللّٰہ ہم سے بھی بہتر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کےلیے پراجیکٹ شروع کردیا ہے۔ حکومت پنجاب 50 سے 60 ڈالر خرچ کرکے فری لانسرز کی  سرٹیفکیشن کرائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بند روڈ پراجیکٹ 24 فیصد مکمل ہو چکا، ان شاءاللّٰہ وقت پر مکمل ہوجائے گا۔ اس منصوبے کی پیشرفت سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امامیہ کالونی پراجیکٹ کی جلد تکمیل سے متعلق نگراں وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، جو منصوبے کی جلد تکمیل کےلیے کوشاں ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیراعظم سے یوریا کھاد کی کمی پورا کرنے سے متعلق بات ہوئی، انہوں نے وفاقی وزراء کو اس حوالے سے ہدایات کردیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یوریا کھاد کی کمی جلد سے جلد پوری ہوجائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وقت مکمل ہونے پر میں اور میری ٹیم اپنے گھر روانہ ہوجائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.