مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز دوبارہ امریکا پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کبھی کہتے ہیں امریکا نے حکومت گرائی، کبھی کہتے ہیں محسن نقوی نے گرائی، ذہنی توازن ٹھیک نہیں نہ مدت مکمل کی اور نہ عدت مکمل کی، علماء کو کیوں چپ لگ گئی ہے، نواز شریف کے خلاف فتویٰ جاری ہوتا تھا۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کے حملے نواز شریف نے کروائے کیا، حسان نیازی نواز شریف کا بھانجا ہے؟ شرم سے ڈوب مرو جیل جا کر بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے، 190 ملین پاونڈز پر کیوں نہیں بولتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا مہم میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، یہ لوگ اتنا ڈھٹائی سےجھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہو، پی ٹی آئی نے ایک جھوٹا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا مشینری گورے کی تصویر لگا کر گمراہ کرتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پروان چڑھانے کے لیے جھوٹے اکاؤنٹ استعمال کیے جا رہے ہیں، یہ اکاؤنٹ پی ٹی آئی کے حق میں اور ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
Comments are closed.