ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کولمبو کی خاتون مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر سحر بانو نے ہیروئن اپنے پیٹ کے نیچے بیلٹ کے ساتھ مہارت سے باندھ رکھی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے پروفیشنل عملے نے منشیات کی موجودگی کا پتہ لگالیا اور 738 گرام ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزمہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-
Comments are closed.