جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں: اعتزاز احسن

سینئر وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سائفر کیس سب سے کمزور اور صفر کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف ن لیگی ہیں، میاں صاحب یہاں آ کر پھنس گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں صاحب کو جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.