وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کے لیے فوری طور پر ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے۔
اکنامک اینڈ سوشل کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بنک ترقی پذیر ملکوں کے لیے مناسب فنڈز رکھتے ہيں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا کررہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ چیلنجز بہتر مستقبل کے لیے بہترین مواقع ہيں، فورم ترقی پذیر ملکوں کی معاشی و سماجی حالت سدھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کی جائے، ترقی پذیر ملکوں میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔
Comments are closed.