وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ایک سے 2 دن میں مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔
ایک بیان میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جتنے فنڈز مانگے گا جاری کر دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی طرف سے 14نومبر کو فنڈز کی فراہمی کے لیے خط لکھا گیا، خط 18 نومبر کو وزارت خزانہ کو موصول ہوا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ فنڈز اجراء کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔
دوسری جانب سیکریٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے۔
امداد اللّٰہ بوسال کا کہنا ہے کہ جتنی الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے وہ فنڈز جاری کردیں گے، 2 دن میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کر دیں گے۔
Comments are closed.