ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی، فوزیہ صدیقی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ کا کہنا تھا کہ عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں۔
ملاقات میں دونوں بہنیں ایک دوسرے کو چھو نہیں سکیں اور ان کے درمیان شیشے کی دیوار حال رہی۔
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بالآخر آج ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی جیل حکام نے ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات نہیں کرائی تھی۔
Comments are closed.