جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے مفید تیل کونسا ہے؟

اناج میں شامل کیے جانے والی غذا السی کا سُپر فوڈ میں شمار ہوتا ہے، یہ ناصرف مجموعی صحت کے لیے بہترین ہے بلکہ اس کا تیل موسمِ سرما میں گرتے بالوں کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق السی کے استعمال کے نتیجے میں خواتین کو صحت سے متعلق متعدد مسائل کے حل سمیت جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جانے کے سبب یہ بالوں کے لیے بہترین غذا ہے اور اس سے حاصل کیے جانے والا تیل بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

السی کا تیل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور اومیگا سِکس سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جسم میں موجود منفی کولیسٹرول کی سطح گھٹاتا ہے، مثبت کولیسٹرول کی سطح متوازن بنا کر جسم میں چربی جمنے کا عمل روکتا ہے اور اسے بالوں پر لگانے سے گرتے بالوں کو جان ملتی ہے اور وہ صحت مند ہوجاتے ہیں۔

السی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی موجودگی  نئے بالوں کی افزائش بھی ممکن بناتی ہے۔

السی کے تیل سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس کا استعمال براہِ راست جڑوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہفتے میں دو سے تین بار السی کے تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کے سروں تک مساج حیران کُن نتائج کا باعث بنتا ہے۔

السی کا تیل براہ راست بطور اسکن سیرم کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.