مظفرگڑھ میں کم عمری کی شادی کے جرم میں گرفتار ہونے والے پندرہ سالہ دولہے کی ضمانت منظور کرلی گئی،پولیس نے ایک تقریب پر چھاپہ مار کر چودہ سالہ لڑکی کی رخصتی کی کوشش ناکام بنادی تھی۔
مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں 10 اپریل کو پولیس نے ایک تقریب میں چھاپہ مار کر 14 سالہ بچی کی رخصتی کی کوشش ناکام بنادی تھی،پولیس نے 15 سالہ دولہے امیر حمزہ اور اسکے والد سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا.
پولیس کے مطابق 15 سالہ دولہے سمیت گرفتار 3 افراد کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا.
عدالت نے 15 سالہ دولہے امیر حمزہ کی ضمانت منظور کرلی اور گرفتار دیگر 2 افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد نکاح خواں سمیت 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments are closed.