جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کر دی

برطانیہ کی ہارٹفورڈ شائر پولیس نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے۔ 

ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر لندن میں تیزاب پھینک دیا گیا۔

پولیس کےمطابق اتوار کو ایک شخص موٹر سائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، کسی شخص کو معلومات ہوں تو رابطہ کرے۔ 

شہزاد اکبر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈلیوری بوائے بن کر آنے والے شخص نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔ 

شہزاد اکبر کے مطابق بوتل سے پھینکا گیا تیزاب دروازے اور مجھ پر گرا۔ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے۔ چشمہ پہننے کے سبب میری آنکھیں تیزاب سے محفوظ رہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کرکے حملہ آور کے فنگر پرنٹ بھی حاصل کر لے گئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.