جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آفس سے آنے والی کال شاہزیب کو موت کے منہ میں لے گئی

کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق 28 سالہ سافٹ ویئر انجینئر شاہزیب کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔

لیاقت آباد کے رہائشی شاہزیب کی آئندہ ماہ شادی طے تھی۔ واقعے کی رات شاہزیب کی چھٹی تھی تاہم دفتر سے فون آنے پر وہ علی الصبح 4 بجے بدقسمت شاپنگ مال پہنچا تھا۔

والد نے شاہزیب کو اتنی رات گئے دفتر جانے سے روکا بھی تھا۔

شاہزیب کی گھر سے روانگی کے 2 گھنٹے بعد ہی شاپنگ مال میں آگ لگنے کی اطلاع پہنچی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.