جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جدت پسندی اپنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے لائرز لاؤنچ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جوڈیشل پالیسی وضع کرنے جا رہے ہیں، جدت پسندی اپنا کر دنیا کے ساتھ چلنا ہے، نئے کیسز کے ساتھ پرانے کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیرِ التواء مقدمات کی تعداد کم کرنے میں وکلاء مدد کریں، ہم عام آدمی کی داد رسی کے لیے بیٹھے ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق کا مزید کہنا ہے کہ جیل میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک پر عدالتوں میں پیش کرنے کی پالیسی دی ہے، وڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے قانون وضع کر رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے یہ بھی کہا ہے کہ ای فائلنگ کی سہولت دوبارہ دینے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.