جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعد رفیق کی پیرپگارا سے ملاقات، انتخابات پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کراچی میں پیر پگارا اور فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ف) اور ن لیگ کے درمیان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کے حکم پر ایاز صادق، بشیر میمن اور میں پیر پگارا سے ملاقات کرنے آئے تھے۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکنشنل کےدرمیان ملاقات بہت اچھی رہی۔

اس موقع پر صدر الدین شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے، سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.