اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اسماعیل ہنیہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  کے  طوفان الاقصیٰ مارچ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے، عالمی تنازعات میں پاکستان کے مؤقف کو اہمیت حاصل ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے حماس کے قائدین سے مسئلہ فلسطین پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ اسلام کے فرزند ہیں، برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز کا مقابلہ کیا اور آزادی حاصل کی، افغانستان نے بھی جہاد کرکے عالمی استعمار سے آزادی حاصل کی، فلسطینی و کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں ہزاروں شہداء پیش کرکے عالم اسلام کی جنگ لڑی ہے، اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.