انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دی جاسکتی ہیں۔
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
دوسری جانب مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10 ٹرک غزہ پہنچ گئے ہیں۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کے لیے غزہ میں امدادی سامان کے 94 ٹرک آچکے ہیں۔
Comments are closed.