بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت منصوبہ نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے منظور فندز تفصیل جاری کردی

وزارت منصوبہ بندی نے سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص 650 ارب میں 500 ارب 94 کروڑ کی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں کےلیے منظور فنڈز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 9 اپریل تک 500 ارب 94 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں سال ترقیاتی منصوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی کا حجم 650 ارب روپے مقرر ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے321ارب 55 کروڑ روپےجاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق این ایچ اے کے لئے 98 ارب 32 کروڑ روپے کے اجرا کی منظوری ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے بجلی منصوبوں کے لیے 50 ارب 32 کروڑ روپےکی منظوری دی گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے29 ارب 54 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ’ایرا‘ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے جاری کرنےکی منظوری ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.