پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف کبھی ججوں، جرنیلوں کی سہولت کاری سے اقتدار میں نہیں آئے، عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کبھی ججوں، جرنیلوں کی سہولت کاری اور آر ٹی ایس سے اقتدار میں نہیں آئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف اب بھی عوامی حمایت ہی سے اقتدار میں آئیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی…

عرفان صدیقی نے کہا کہ اسد قیصر دعووں سے قبل دفاعی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کا قرض تو چکا لیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید  کہا کہ اسد قیصر صاحب دعووں سے قبل بغاوت کی کوششوں کا قرض تو چکا لیجیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.